• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیا کا وزیر خزانہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

ابوجا (جنگ نیوز) کینیا کے وزیر خزانہ سمیت کئی عہدیداروں کو میگا ڈیم پراجیکٹ میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق کینیا کے چیف پراسیکیوٹر نورالدین حاجی نے وزیر خزانہ ہینری روٹچ اور دیگر 27عہدیداروں کے خلاف فراڈ، عہدے کا غلط استعمال اور مالی بے ضابطگی کے الزامات کے تحت گرفتاری کا حکم دیا۔ ہینری روٹچ، ان کے پرنسپل سیکریٹری اور کینیا کی ماحولیاتی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔
تازہ ترین