• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر:دریائے سندھ میں ڈوبنے والے 6 لاپتہ بچوں میں سے ایک کی نعش مل گئی

سکھر(بیورورپورٹ) سکھر شہر کی گنجان آبادی کوئنس روڈ کے رہائشی تین سگے بھائیوں سمیت دریائے سندھ میں ڈوبنے والے 6 لاپتہ بچوں میں سے ایک بچے کی نعش لاڑکانہ سے مل گئی، بچے کی نعش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سکھر لائی گئی اور گولیمار میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، سرکاری افسران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ مرحوم بچے ابتسام کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ نواں گوٹھ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، دیگر پانچ بچوں کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور مقامی غوطہ خوروں کا آپریشن جاری ہے۔
تازہ ترین