• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم لائبریری کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، 3کمیٹیوں کے قیام کی منظوری

لاہور(جنرل رپورٹر) قائد اعظم لائبریری کے بورڈ آف گورنرز کا 42واں اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بورڈ ممبران پر مشتمل 3کمیٹیاں قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔چھ رکنی ایگزیکٹو کمیٹی، تین رکنی سلیکشن اینڈ پروموشن کمیٹی اور چھ رکنی بک سلیکشن کمیٹی لائبریری کے انتظامی اور مالیاتی معاملات، توسیع اور اپ گریڈیشن، ڈیجیٹائزیشن، کتابوں کے انتخاب اور خریداری اور عملہ کی بھرتی اور ترقیوں سے متعلق اپنی سفارشات پیش کریں گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ طلبہ کی کثیر تعداد سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کیلئے اس لائبریری سے استفادہ کرتی ہے، انکو مکمل رہنمائی فراہم جانی چاہئے۔انہوں نے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ہدایت کی کہ لائبریری کی ڈیجیٹائزیشن کا کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کی جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
تازہ ترین