آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر11؍ ربیع الثانی 1441ھ 9؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عمران خان اورٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں چہل قدمی


وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےوائٹ ہاؤس میں چہل قدمی کی ،دونوں رہنماؤں نے چہل قدمی کے دوران دوطرفہ اور علاقائی اہمیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے عمران خان کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کرایا اور اس موقع پر دونوں رہنماؤں کےدرمیان دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنی ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیا، انہوں نے پاکستانی عوام کو باصلاحیت قرار دیا اور اپنے پاکستانی دوستوں کا بھی ذکر کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان متعدد بار غیر رسمی اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

متفرق سے مزید