واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین وزیراعظم قرار دیتے ہوئے علاقائی امن کے لئے پاکستان کے کردار کا کھلے دل سے اعتراف کیا ہے۔ پیر کو اوول آفس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنی ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیا، انہوں نے پاکستانی عوام کو باصلاحیت قرار دیا اور اپنے پاکستانی دوستوں کا بھی ذکر کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان متعدد بار غیر رسمی اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا اور امریکی صدر نے پاکستانی صحافیوں کے سوالات کے بھی مفصل جواب دیئے اور ان کی بھی تعریف کی۔میری اور عمران کی نئی قیادت آئی ہے ، پاکستان میں اب ایک عظیم لیڈر ہے ، عمران سے ملاقات کو انتہائی خوشگوار دیکھ رہا ہوں۔