• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی: پی ٹی آئی رہنماؤں کی پولنگ اسٹیشنز میں گھسنے کی کوشش

گھوٹکی کے حلقے این اے 205 میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولنگ اسٹیشنز میں گھسنے کی کوشش کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ اور علی نواز مہر پولنگ اسٹیشنوں میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ رکن قومی اسمبلی حلیم عادل شیخ ووٹرز کو دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو جاری کردہ خط میں الیکشن کمیشن سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اراکین سندھ اسمبلی دعا بھٹو، حلیم عادل شیخ اور علی نواز خان مہر کو گھوٹکی سے بیدخل کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ سمیت دیگر ایم پی ایز تاحال پولنگ اسٹیشنز کے اندر ہیں، الیکشن کمیشن نوٹس لے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ڈی آر او حلیم عادل شیخ سمیت دیگر ایم پی ایز کو پولنگ کا عمل مکمل ہونے تک حلقے سے باہر نکالنے والے فیصلے پر فوری عمل کرائے۔ الیکشن کمیشن اگر ایکشن نہیں لے گی تو الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پولیس پروٹوکول میں گھوم رہا ہے۔ ووٹرز کو ان کی مرضی سے ووٹ کاسٹ کرنے دیا جائے، ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے سے روکا جارہا ہے۔

صدر پیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ شب خون مارنے والے دبئی میں جاکر بیمار ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین