• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر، پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بہت بڑی فتح ہوئی، ولید اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بہت بڑی فتح ہوئی ہے ،سنیئربھارتی صحافی جیوتی ملہوترا نے کہا کہ ٹرمپ کے ریمارکس سے انڈین حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے،بھارت کسی تیسر ی پارٹی کو ثالثی برداشت نہیں کریگا،پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ثالث تب ہو گا جب دو قوتیں تیسر ے پر اتفاق کریں ،ن لیگ کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ ٹرمپ نے بات کر کے یہ بات ضرور establish کردی ہے اور کشمیر دنیا میں فلیش پوائنٹ پر چلا گیا ہے کہ کشمیر کوئی بہت اہم مسئلہ ہے۔میزبان حامد میرنے اپنے تجزیئے میں کہا ہے پاکستان کی اپوزیشن جس وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہتی ہے اس وزیراعظم کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ Very Popular and one of the greatest leaders of Pakistan اپوزیشن سلیکٹڈ کہتی ہے، ٹرمپ اس کو گریٹ لیڈر کہتے ہیں لیکن اس کے فوراً بعد،امریکی صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری کی ایک ٹوئٹ آگئی ہے جس نے پاکستان کی سیاست میں بہت ہلچل مچادی ہے، اس ٹوئٹ کے آخر میں بلاول نے عمران خان کے دورئہ امریکا کے بارے میں کچھ مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے، یہ اچانک چینج آف ہارٹ کیا ہوا ہے اور پاکستان کی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوں گے جہاں پر سینیٹ میں چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں مکمل ہیں، کل بھی بہت اہم سرگرمیاں تھیں ۔

تازہ ترین