• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنا کر اغواء کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار، مغوی بازیاب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

لاہور کے علاقے گلشنِ راوی میں اسنوکر کلب کے پارکنگ اسٹینڈ کے گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنا کر اغوا کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کروالیا۔

گلشنِ راوی میں اسنوکر کلب کی پارکنگ کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان پہلے گارڈ صابر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور پھر اسے زبردستی اپنی گاڑی میں ڈال کر لے جاتے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان امیر حمزہ اور شہباز نے اسنوکر کلب کے اسٹینڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر گارڈ صابر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغواء کر لیا تھا۔

ملزمان امیر حمزہ اور شہباز سے اغواء میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید