• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2022 میں پہلا پاکستانی خلا میں جائیگا،فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ 2022 میں پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا، اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے پاکستانی خلاباز کیلئے سلیکشن پراسس اگلے سال 2020 سے شروع ہو رہا ہے،پہلے مرحلے میں50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے،ان میں سے25 فائنل مرحلے میں جائینگے، یہ پاکستان کی سپیس پروگرام کیلئےتاریخ ساز اقدام ہو گا،فواد چوہدری نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں 25 جولائی کو فتح کا دن قرار دیا اور لکھا کہ آج کے دن عوام نے عمران خان کی قیادت میں مافیا کو تاریخی شکست دی تھی، فواد چوہدری نے ملک کی ترقی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس سفر میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔  
تازہ ترین