پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم موقع ملتے ہی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ چمکنی پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس کامیاب کاروائی کے دوران 48 عدد پستول اور ہزاروں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موقع ملتے ہی اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل طارق حبیب خان کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ تھانہ چمکنی کے حدود غیر قانونی طور پر بھاری تعداد میں اسلحہ موجود ہے جو کسی بھی وقت موقع پاتے ہی سمگل کیا جائیگا، جس پر ڈی ایس پی چمکنی حیدر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی تیمور سلیم خان نے پولیس نفری کے ہمراہ چمکنی موڑ میں کارخانے پر چھاپہ لگا کر وہاں غیر قانونی موجود اسلحہ 13 عد د 9mm پستول ،35 عدد 30 بور پستول اور 1150 عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر کے ایک ملزم فیصل کریم ولد زین العابدین سکنہ نوشہرہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موقع ملتے ہی اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے