پشاور (صباح نیوز) پشاور میں پانی کے 76ہزار غیر قانونی کنکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔ 17لاکھ آبادی میں صرف 36ہزار پانی کے کنکشنز قانونی ہیں۔ پانی کے رجسٹرڈ کنکشنز بھی بل ادا نہیں کر رہے ۔بلوں کی عدم ادائیگی سے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور ( ڈبلیو ایس ایس پی) کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے غیر قانونی کنکشنز کورجسٹرڈ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور اب تک پشاورکے دو زونز میں 36ہزار غیر قانونی کنکشنز کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔