• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اپنے ترجمان سے کہیں شہباز پر مقدمہ کریں، ن لیگ

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے ترجمان سے کہیں کہ کاغذ لہرانے کے بجائے شہباز شریف کے خلاف مقدمہ کریں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں مسلم لیگ ن کی ترجمان نے سوال اٹھایا کہ ڈالر کی قدر بڑھنے پر پیسہ کس کی جیب میں گیا؟ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا۔


ایاز صادق نے کہا کہ آئندہ چند روز میں حکومت کی ایک سالہ مدت مکمل ہو جائے گی، حکومت نے جھوٹ کی داستان سُنائی، آج تک ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کی جاسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی قیادت پر الزامات لگائے گئے، اسحاق ڈار کے ساتھ کیا گیا سلوک سب کو یاد ہے، اس حکومت سے انصاف کی توقع نہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ہر ترقیاتی منصوبے پر الزام تراشی کی گئی، آپ کے پاس ثبوت ہیں تو عدالتوں میں پیش کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج کے جوانوں اور آج صبح کے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔

تازہ ترین