• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کا مقصد کسی خاص شخص کو تنقید کا نشانہ بنانا نہیں تھا: سحر ہاشمی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کا مقصد کسی خاص شخص کو تنقید کا نشانہ بنانا نہیں تھا۔

سحر ہاشمی نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے دوران موسم بہت سرد تھا اور ہم مشکل مناظر فلمبند کر رہے تھے، ڈرامے کی سنجیدہ کہانی بھی ذہنی کیفیت پر اثر ڈالتی ہے، اس لیے اس پوسٹ کو اسی تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

سحر ہاشمی نے کہا کہ سیٹ پر میرے تعلقات تمام مرکزی فنکاروں کے ساتھ اچھے تھے، جن میں رضا، انایا، سجل علی، دانیال ظفر اور مومل شامل ہیں۔

اداکارہ کے مطابق دانیال ظفر کے ساتھ میرے زیادہ مناظر نہیں تھے، اس لیے ہماری زیادہ بات چیت بھی نہیں ہوئی، سجل علی کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا، انہوں نے میری اداکاری کی تعریف بھی کی، مستقبل میں اگر کردار مناسب ہوا تو دانیال ظفر کے ساتھ بھی کام کر سکتی ہوں، تاہم سجل علی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش زیادہ ہے۔

دانیال ظفر کے رویے سے متعلق سوال پر سحر ہاشمی نے کہا، جب مجھے کہیں بے عزتی محسوس ہوتی ہے تو میں خود کو اس صورتحال سے الگ کر لیتی ہوں، میری پوسٹ کے بعد لوگوں نے مختلف اندازے لگانے شروع کر دیے، اس لیے میں نے خود کو اس بحث سے الگ کرنا مناسب سمجھا۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ میری شکایت دانیال ظفر، کسی شریک اداکار، ہدایت کار یا پروڈیوسر سے نہیں تھی بلکہ سیٹ پر موجود پسِ منظر میں کام کرنے والے چند افراد کے رویے سے تھی، جو اکثر بدتمیزی کرتے تھے۔

سحر ہاشمی نے کہا کہ میں دانیال ظفر اور پوری کاسٹ کا احترام کرتی ہوں، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ خواتین اداکاراؤں کی سوشل میڈیا پوسٹس کو اکثر غلط انداز میں لیا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید