• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا ملازم پر گرم چائے پھینکنے کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں واقع ہوٹل کے مالک کا ملازم پر گرم چائے پھینکنے کا نوٹس لے لیا۔


وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہوٹل مالک کے خلاف چائلڈ لیبر، تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تحت فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ لوگ انسانیت بھول چکے ہیں، معصوم اور مجبور بچوں کے ساتھ غیر انسانی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس نوعیت کے کیسز منظر عام پر لانے کے لئے صارم برنی کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین