پشاور( کرائم رپورٹر) چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ روز پولیس لائنز پشاور میں منعقدہ میٹنگ میں غیر حاضری پر چار تھانوں کے محرروں کو لائن حاضر کردیا ۔ گزشتہ روز ضلع بھر کے محروروں کی پولیس لائنز پشاور میں سی سی پی او کے ساتھ ایک میٹنگ کاانعقاد کیا گیا تھاجس میں تھانہ ہشت نگری کے محرر جلال الدین ٗتھانہ متنی کے محرر وسیع اللہ ٗتھانہ تہکال کے محرر کلیم اللہ اور تھانہ ارمڑ کے محرر شہاب کو فوری طور پر لائن حاضر کردیا گیا ہے ۔