سکھر(بیورورپورٹ‘ایجنسیاں) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی ‘ حکومت کے پاس سیاسی تعویز بھی ہوتے ہیںجو پہلے بھی چل چکے ہیں، فضل الرحمان غلط کھیل رہے ہیں، ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے سکھر اورلاڑکانہ ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کے ساتھ ہوں، بیورو کریسی کام نہیں کر رہی‘نیب قوانین کی وجہ سے سرکاری افسران ڈرے ہوئے ہیں، عمران خان 5سال پورے کریں گے‘یہ سب ہاتھ لگا کر روئیں گے، یہ سارے اپنی چوری بچانے کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں، ان کے کفن میں بھی جیبیں لگی ہوئی ہیں۔دیوار کے پیچھے جو حالات ہیں وہ بیان نہیں کر سکتا‘فضل الرحمان بادشاہ آدمی ہے، فضل الرحمن نے جو لیز پر زمینیں لی ہیں ان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔