• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی صفائی مہم کی فنکاروں اور کھلاڑیوں نے حمایت کردی


وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کی جانب سے دو ہفتوں میں کراچی کے 6 اضلاع سے 2 ہفتوں میں کچرا صاف کر نے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

کراچی صفائی مہم کو نا صرف شوبز ستاروں اور کھلاڑیوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے بلکہ  اپنی حمایت کا اعلان کیا جارہا ہے۔

علی ظفر:

معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں علی حیدر زیدی کے اس اقدام کو سراہا اور اپنی حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے لکھا کہ اب کراچی کو اس کی خوبصورتی لوٹانے کا وقت آگیا ہے۔








فخر عالم :

اداکار و میزبان فخرِ عالم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کراچی صفائی مہم کی شروعات میں ہی عوام کا رد عمل قابلِ دید ہے۔






قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایس ایل 5 میں ٹیم زلمی صاف ستھرے، ہرے بھرے کراچی میں میچ کھیلے گی۔




حسن علی نے بھی ٹوئٹ کیا۔

معروف مصنف اور شاعر انور مقصود نے بھی ویڈیو پیغام کے زریعے علی حیدر زیدی کے اس اقدام کو سراہا۔

علی حیدر زیدی  کی کراچی صفائی مہم میں میوزک گروپ اسٹرنگز اور کے - الیکٹرک نے علی حیدر زیدی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

میوزک گروپ اسٹرنگز اور کے الیکٹرک نے کراچی صفائی مہم کا ساتھ دیتے ہوئے لکھا کہ ہم عوام کی مدد سے دو ہفتوں میں کراچی سے کچرے کا صفایا کریں گے۔


تازہ ترین