• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کانگریس کے جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ کا اجلاس

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ نے نریندر مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کانگریس کے جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ کا اجلاس سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ اور مقبوضہ کشمیر حکومت کے اقدامات کے بارے میں رپورٹس انتہائی تشویش ناک ہیں جو حکومت کے ارادوں سے متعلق بےچینی و خدشات پیدا کررہی ہیں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مقبوضہ وادی میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی، سری امرناتھ یاترا کے لیے جانے والوں کی تعداد میں کمی اور سیاحوں، یاتریوں اور دیگر شہریوں کے لیے غیر ضروری ہدایات کی وجہ سے انتہائی عدم تحفظ اور خوف کا ماحول پیدا ہورہا ہے۔

جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کوئی ایسا فیصلہ نہ کرے جس سے بحران پیچیدہ ہوجائے۔

تازہ ترین