پشاور (نیوز ڈیسک )پشاور شہر کے وسط میں واقع تھانہ خان رازق کی حدود ڈھکی منور شاہ کے رہائشی واپڈا کے ملازم کے گھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 بار چوری نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھادیا۔ گزشتہ روز عبداللہ گھر پر موجود نہیں تھا اس دوران چور کھڑکی توڑکر گھر میں داخل ہوئے اور 40 ہزار کی نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان لے اڑے جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج نہ کرنے کی صورت میں چوروں کو پکڑنے کا وعدہ کیا ۔گزشتہ شب عبداللہ ذہنی پریشانی کے پیش نظر کچھ فاصلے پر موجود رشتہ داروں کے گھر رہنے گیا تو ایک بار پھر چوروں نے کھڑکی کے ذریعے گھر میں داخل ہو کر بچا کچا سامان بھی لے گئے۔