پشاور (لیڈی رپورٹر) اپوزیشن لیڈر ڈسٹرکٹ کونسل محمد سعید ظاہر ایڈوکیٹ نے کہا ھے کہ ضلع کونسل پشاور کا عوام دشمن بجٹ پاس ہونے نہیں دیں گے پشاور کی ترقی کے لیے کوئی فنڈ نہیں رکھا گیا ہے یہ بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے اور پشاور کے عوام کے ساتھ زیادتی پہ زیادتی ہے پشاور کے لیے ان 4 سال میں کوئی میگا پروجیکٹ شروں نہیں کیا گیا ضلع کونسل کی کارکردگی بلکل مایوس کن ہے پشاور کی عوام کی خاطر اس عوام دشمن بجٹ کو ہر گز پاس نہیں ہونے دیں گے اس میں اپوزیشن کے ساتھ پی ٹی آ ئی کے ممبران بھی ہم آواز ہے.اس بجٹ کے حوالے سے 5 آگست 10 بجے ضلع کونسل کانفرنس روم میں اپوزیشن اور پی ٹی آ ئی ممبران کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا ہے ۔