• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کا مستقبل تحریک انصاف ہے، پرویز چوہدری

نیوکاسل (پ ر) پی ٹی آئی کشمیر نارتھ زون کے سابق سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر پرویز چوہدری نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو دوبارہ پی ٹی آئی کشمیر کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر میں تبدیلی کا آغاز ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی کشمیر کا آزاد کشمیر میں مستقبل ہے اور جلد عوام کی حمایت سے قائدکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزیراعظم آزاد کشمیر ہوں گے۔ پی ٹی آئی کشمیر اور عمران خان کا وژن عوام کے فلاح و بہبود ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی عمران خان کے وژن کے مطابق کرپشن کی لعنت کےخلاف جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا دوبارہ صدر جماعت وقت کا تقاضا تھا، اب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عمران خان کے وژن کو آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں پہنچائیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر اور عوام کے حقوق کیلئے وقف کررکھی ہے۔ برطانیہ اور پوری دنیا میں مقدمہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں تاریخ ساز خدمات ہیں ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کشمیری عوام کے ساتھ ساتھ تارکین وطن کشمیری بھی انکی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں انکی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر اور عوامی حقوق کی بحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین