• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ملانے کے فیچر پر ابتدائی کام مکمل

نیویارک (نیوز ڈیسک) فیس بک نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کے ابتدائی کام کو مکمل کرلیا ہے اور جلد ہی کمپنی نئے فیچر کو متعارف کرادے گی۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی انفارمیشن‘ نے فیس بک سے منسلک تین عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کے فیچر پر ابتدائی کام مکمل کرلیا۔عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ابتدائی کام مکمل ہونے کے بعد جلد ہی واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر صارفین کو ان ہی ایپس پر رہتے ہوئے فیس بک استعمال کرنے کا فیچر دکھائی دینے لگے گا۔اسی طرح فیس بک پر بھی صارفین کو وہی رہتے ہوئے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو استعمال کرنے کا فیچر دکھائی دے گا۔عہدیداروں کا کہنا تھاکہ یہ فیچر واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک پر آئیکون کی شکل میں نظر آئے گا اور اس فیچر کو ’انسٹاگرام فرام فیس بک‘ اور ’واٹس ایپ فرام فیس بک‘ کا نام دیا جائے گا۔ان فیچرز کو استعمال کرتے ہوئے صارفین فیس بک پر رہتے ہوئے واٹس ایپ کے صارفین سے رابطہ کرنے سمیت ان کے ساتھ مواد کی شیئرنگ کر سکیں گے۔اسی طرح صارفین واٹس ایپ پر رہتے ہوئے فیس بک کو استعمال کرسکیں گے۔اس وقت فیس بک کو استعمال کرتے وقت صارفین کو واٹس ایپ بند کرنا پڑتا ہے اور انسٹاگرام پر جانے کے لیے انہیں فیس بک کو بھی خیرباد کہنا پڑتا ہے۔تاہم نئے فیچر آنے کے بعد صارفین فیس بک پر رہتے ہوئے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ایک ساتھ استعمال کرسکیں گے۔ جب کہ واٹس ایپ پر رہتے ہوئے فیس بک کو استعمال کرسکیں گے۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ واٹس ایپ پر رہتے ہوئے صارفین انسٹاگرام بھی استعمال کرسکیں گے یا نہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ فیس بک انتطامیہ ان نئے فیچرز کو آئندہ چند ہفتوں میں شامل کرنے کے بعد اس فیچر کی آزمائش شروع کردے گی۔ابتدائی طور پر اس فیچر کو امریکی و یورپی صارفین میں آزمائے جانے کا امکان ہے جس کے بعد اس فیچر کو ایشیا میں آزمایا جائے گا اور ممکنہ طور پر رواں برس کے اختتام یا پھر نئے سال کے آغاز پر اس فیچر کو مکمل طور پر متعارف کرایا جائے گا۔
تازہ ترین