امریکا کی سڑک پر کیکڑوں کا ڈھیر لگ گیا، جس نے لوگوں کو دنگ کردیا۔
یہ مناظر امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اسٹورٹ (Stuart )میں دیکھے گئے،جہاں سیکڑوں کی تعداد میں کیکڑے ساحل کے قریب بنی سڑک پر نکل آئے۔
اتنی بڑی تعداد میں کیکڑوں کی موجودگی نے، جہاں لوگوں کو حیران اور خوفزدہ کردیا، وہیں بہت سے لوگ اس نظارے کو دیکھنے کیلئے رُک گئے اور کچھ کیکڑوں کو پکڑنے کی کوشش بھی کرتے نظر آئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیکڑوں کے یوں زمین پر آنے کی بڑی وجہ بارشیں ہیں۔