• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لیا جائے، آرمینا خان کا مطالبہ

پاکستانی اداکارہ آرمینا خان نے یونیسیف سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) ہینریٹا ایچ فوری کے نام کھلے خط میں پاکستانی اداکارہ نے پریانکا چوپڑا سے متعلق مطالبہ کیا۔

آرمینا خان نے کہا کہ ادارے فنکاروں کے سحر میں اتنا نہ گرفتار ہوجائیں کہ انہیں اپنے غیرجانبداری کے اصولوں پر سمجھوتا کرنا پڑے۔

انہوں نے یونیسیف کی ای ڈی سے استفسار کیا کہ کیا یونیسیف جنگ کی حمایت کرنے والی جانبدار شخصیات کو امن کا سفیر رکھنا چاہتا ہے؟

پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ پریانکا نے سوشل میڈیا پر کشمیر تنازع پر کشیدگی کو اکسایا، پاکستانی خاتون عائشہ ملک کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا۔

آرمینا خان نے کہا کہ بھارتی اداکارہ نے یونیسیف کی بنیادی اقدار کو ٹھیس پہنچا کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

تازہ ترین