• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیر میں اپنے جرائم نہیں چھپاسکتا،گورنرپنجاب

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے نر یندر مودی کو مسلمانوں انسانیت اور امن کاقاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جتنے مر ضی کر فیو لگا لے وہ کشمیر میں اپنے جرائم کو چھپا نہیں سکتاآج بھارت کا اصلی چہرہ دنیا میں بے نقاب ہورہا ہے ۔ وہ بادشاہی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعدگور نر ہاؤس لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر ۔آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز ۔پیر سید ناظم حسین شاہ سمیت میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ بدقسمتی سے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے کشمیرمیں بھارتی مظالم پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے ہیں انکو چاہیے وہ کشمیر کے معاملے پر آنکھیں بند کرنے کی بجائے اس کا سخت نوٹس لیں ورنہ خطے میں معاملات خطر ناک حد تک خراب ہوسکتے ہیں کیونکہ بھارت کے جنگی جنون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ سمجھتے ہیں اور بھارت سے بھی کہنا چاہتے ہیں کہ وہ کشمیر یوں پر مظالم بند کر یں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر یں کیونکہ وہ بند وق اور گولی کی طاقت سے کسی بھی صورت کشمیر یوں کی آواز کو دبانہیں سکتا۔ ۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیے وہ کشمیر کا دورہ کریں اور وہاں اپنی آنکھوں سے دیکھے کہ بھارتی افواج بے گناہ کشمیر یوں کی کیسے نسل کشی کر رہی ہے ۔
تازہ ترین