• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں یوم آزادی بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم آزادی بدھکو بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،دن کا آغاز نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی و استحکام،قیام امن، ترقی وخوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کی دعاؤں سے کیا گیا اور21توپوں کی سلامی دی گئی۔ مزار قائد پر صبح پرچم کشائی اور گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی،سیاسی و مذہبی قائدین، سماجی ، ادبی شخصیات، تاجر برادری اور فلاحی تنظیموں کے نمائندئوں اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں بابائے قوم کے مزار قائد پر حاضری دی ۔ سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے شہر میں ریلیاں نکالیں جبکہ فلاحی اداروں میں بھی خصوصی تقریبات منعقدہوئیں۔جشن آزادی کے حوالے سےسرکاری و نجی عمارتوں ،شاہراہوں ،گلی محلوں اور اہم مقامات کو قومی پرچم ،سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔

تازہ ترین