• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہنمائوں کی عظیم قر بانی کی بدولت آزادی حاصل ہو ئی،مجلس وحدت مسلمین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے وفدنے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کی قیادت میں مزار قائد پر حاضری دی ،رہنمائوں نے بانی پاکستان قائد اعظم کے مزار پر فاتحہ خوانی کی ا ور پھولوں کا گلدستہ رکھا۔وفد میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی سمیت علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا ملک عباس، مولانا احسان دانش،مولانا غلام عباس کمیلی، مولانا فدا حسین منتظری، ارشد اللہ مکتبی، میرتقی ظفر،حسن رضا اور دیگر بھی شریک تھے۔بعدازاں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی اور علامہ باقرعباس زیدی نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح سمیت تحریک پاکستان کے رہنمائوں کی عظیم جدوجہد اور ہمارے بزرگوں کی قیمتی جانوں کی قربانیوں کے بدولت ہمیں یہ وطن عزیزنصیب ہوا۔
تازہ ترین