• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں قائد اعظم اور ذوالفقار علی بھٹو کے وژن سے سیکھنا ہے،مراد علی شاہ

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم آزادی کے موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔وزیراعلیٰ سندھ کی آمد پر بگل باجا بجایا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی کی،پھولوں کی چادر چڑھائی ، دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے ۔مزار قائد پر وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، مکیش چاولہ، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب، نواب وسان، سیدقاسم نوید ، وقار مہدی بھی تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح اور ذوالفقار علی بھٹو کے وژن سے سیکھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فریال تالپور کو رات 12 بجے اسپتال سے جیل منتقل کرنا انتہائی افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں کئی دہائیوں سے اتنی بارش نہیں ہوئی ۔میں مسلسل 4 دنوں سے سڑکوں پر تھا۔جو ہلاکتیں ہوئی ہیں وہ کے الیکٹرک کی وجہ سے ہوئی ہیں ۔کے الیکٹرک کو اپ گریڈیشن اور سسٹم کو ٹھیک کرنا چاہیے تھا۔
تازہ ترین