• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈز ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذر،ٹاس کی مہلت نہ مل سکی

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)لندن میں ہونے والی دن بھر کی تیز ترین بارش نے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن لپیٹ دیا۔ لارڈز کے تاریخی گرائونڈ میں خراب موسم نے کپتانوں کو ٹاس کا موقع بھی نہیں دیا ،امپائرز نے 5گھنٹوں کے بعدمیچ نہ ہونے کا اعلان کیا ۔ پہلے میچ میں شکست کے بعد میزبان ٹیم کے لئے اس میچ میں فتح بہت ضروری ہے تاہم میچ اب 4 دن کا رہ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 روز بارش کا امکان کم ہوگا۔
تازہ ترین