• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کے کالج نے گائے کے گوشت پر پابندی عائد کر دی

واشنگٹن(ایجنسیاں)لندن کے ایک کالج نے پیر کے روز کیمپس پر گائے کے گوشت پر بندش عائد کر دی ہے، تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے انسداد کی کوششوں میں مدد دی جا سکے۔اس طرح برطانیہ کا یہ پہلا اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔آئندہ ماہ سے گولڈ اسمتھ، جو ’یونیورسٹی آف لندن‘ کا حصہ ہے، کیمپس پر کہیں بھی گائے کا گوشت فروخت نہیں کیا جائے گا۔ساتھ ہی بوتل بند پانی اور ایک بار استعمال کے قابل پلاسٹک کے استعمال پر اضافی محصول لاگو کیا جائے گا، تاکہ اس کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔
تازہ ترین