• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے وہی خوشبو تیار کر لی ہے جو کسی دور میں مصر کی ملکہ قلوپطرہ استعمال کرتی تھی۔ ایک دہائی قبل ماہرین آثار قدیمہ نے دعویٰ کیا تھا کہ مصری دارالحکومت قاہرہ میں ایک اہرام کی کھدائی کے دوران انہیں ایک اسکرپٹ ملا تھا جو ممکنہ طور پر اسی پرفیوم کی ترکیب تھی جو قلوپطرہ استعمال کرتی تھی۔ اس کے اجراء میں الائچی، دار چینی، زیتون کا تیل اور لوبان جیسا خوشبودار گوند (Myrrh) شامل ہیں۔
تازہ ترین