• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے پونے 2 ارب انسانوں کی زندگی داؤ پر لگادی، وزیر داخلہ

ننکانہ صاحب (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ مودی نے پونے 2ارب انسانوں کی زندگی داؤ پر لگادی ، کشمیر میں ’’بی جے پی آرمی‘‘بچیوں کی بے حرمتی کررہی ہے، قائد اعظم نے کانگریس کے ہندو نظریے کے خلاف دو قومی نظریہ پیش کیا کہ مسلمان اور ہندو دو علیحدہ علیحدہ قومیں ہیں جو کبھی اکٹھے نہیں رہ سکتیں،یوم آازادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا مودی نے 5اگست کو کشمیر میں جو حرکت کی ہے اس نے قائداعظم کے دو قومی نظریے کو سچ ثابت کر دیا ہے اور اس سے کشمیری تحریک کو مزید تقویت ملے گی اور انشا ء اللہ مودی کا یہ بھونڈا ایکشن کشمیریوں کی آزادی کی بنیاد ثابت ہوگا ، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کسی قیمت پر بھی بھارت کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا، وہ دن دور نہیں جس دن پوری پاکستانی قوم یوم آزادی کشمیر کا جشن منائے گی مودی نے اس ایکشن سے برصغیر کے پونے دو ارب لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا ہے جس سے اس علاقہ میں امن اور انصاف ملنا مشکل ہو جائیگا ، مودی نے بی جے پی کے غنڈوں کو انڈین آرمی کی یونیفارم پہنا کر کشمیر میں بچیوں کی عزتوں کو بے آبرو کرنے کے لیے چھوڑا ہوا ہے اور عید کے روز بھی نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں اور کشمیری مسلمانوں کونماز عید اور قربانی کا فریضہ بھی ادا نہ کرنے دیا گیا،کشمیریوں پر ظلم و ستم کی جوویڈیوز سامنے آئی ہیں وہ ناقابل برداشت ہیں اور کوئی بھی درد دل رکھنے والا انسان ان ویڈیوز کو نہیں دیکھ سکتا، اس موقع پر انہوں نے کشمیر بنے گا پاکستان اور مودی کا جو یار ہے وہ قوم کاغدار ہے غدار ہے کے نعرے بھی لگوائے ۔

تازہ ترین