• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیرکی صورت حال بھارت کا داخلی معاملہ نہیں‘چینی میڈیا

اسلام آباد(صالح ظافر)چین کے میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حالیہ اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صورت حال بھارت کا داخلی معاملہ نہیں ہے۔چین کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکرکا دورہ چین طے شدہ تھا۔تاہم، بہت سے مبصرین نے اسے ایمرجنسی دورہ قرار دیا کیوں کہ یہ دورہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خصوصی دورہ چین کے بعد کیا گیا۔بھارتی وزیر خارجہ کا دورہ بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا جسے ’’غیر سودمند‘‘قرار دیا جارہا ہے ۔چین کی حکمران جماعت کے اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے بھارتی ہم منصب سے کہا ہے کہ چین کا ماننا ہے کہ کوئی بھی یک طرفہ اقدام جس سے مقبوضہ کشمیر کے حالات خراب ہوں نہیں کیے جانے چاہیئے۔
تازہ ترین