• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ریاستی جبر سے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں دبا سکتا، خالدمقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام اظہار یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا جو مزار قائد سے ایمپریس مارکیٹ تک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کر رہے تھے دیگر رہنمائوںمیں ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل ،اراکین رابطہ کمیٹی سید امین الحق ، خواجہ اظہارالحسن،ڈپٹی ،میئر ارشد حسن،کشور زہرا، شکیل احمد ،ارشاد ظفیر، راشد سبزواری ،خالد سلطان، فرقان اطیب،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، منتخب بلدیاتی نمائندگان اور کارکنان و عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ریلی کے شرکاء ہاتھوںمیں پاکستانی اور کشمیر کے پرچم تھامے پرجوش نعرے لگاتے ہوئے منزل کی جانب رواں دواں تھے یہ ریلی 73کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی تھی اس موقع پر کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ریاستی جبر سے کشمیری عوام کے جزبہ حریت کو نہیں دبا سکتا انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کی قابض افواج کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں کرفیو کے نفاز کے خاتمہ کا اعلان کیا جائے پیلٹ گن سمیت جان لیواہتھیاروں کے استعمال کو روکا جائے ۔ڈاکٹر خالد مقبول نے مزید کہا کہ کشمیر کے مسلئہ کو حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بنیاد بنا کر کشمیری عوام کو انکا بنیادی حق استصواب رائے کا حق دیا جائے ۔

تازہ ترین