آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو م آزادی کی تقریب میں دھکم پیل سے شہبازشریف کوکمرکاشدید درد،ڈاکٹرز کاآرام کا مشورہ،تمام سرگرمیاں معطل

لاہور (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے قومی پرچم لہرانے کی تقریب میں شرکت کی،تقریب کے اختتام پرکارکنوں کی جانب سے شہبازشریف کے ساتھ سلفیاں بنانے کی کوشش میں دھکم پیل کی وجہ سے شہباز کو دھکا لگا جس کی وجہ سے ان کی کمرمیں شدید درد نکل آئی،اس موقع پر شہباز شریف درد سے نڈھال نظر آئے اور گاڑی میں بھی لیٹ کر سفر کیا ۔بعد ازاں شہبازشریف نے اتفاق ہسپتال میں اپنا معائنہ کرایا۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق تقریب سے واپسی پر شہبازشریف کو دھکم پیل کے دوران دھکا لگا جس کی وجہ سے ان کی کمر میں شدید تکلیف ہوئی،ڈاکٹرز نے شہبازشریف کا معائنہ کیا ہے اور انہیں ایک ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید