• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی کا سلسلہ حضرت آدمؑ سے آج تک قائم ہے، علامہ فرحت حسین

فرینکفرٹ(سیّد اقبال حیدر)فرینکفرٹ جرمنی میں عیدالاضحی کی نماز کے سلسلے میںپاکستانی کیمونٹی کے بڑے اجتماع مسجد پاک دارالسلام، مسجد پاک محمدی کے علاوہ ادارہ منہاج القرآن نے اجتماعی نماز عید کا اہتمام بُرگر ہائوس ہارہائیم میں حاجی عبدالقدوس کے تعاون سے کیا تھا، ادارہ منہاج القرآن کے منتظمین میں چوہدری اظہر فاروق اور حاجی اقبال خان،حاجی نذر حسین کے مطابق فرینکفرٹ کی تاریخ میں یہ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تھا جس میں سیکڑوں مرد وخواتین نے شرکت کی،بابر چشتی کی تلاوت اور ملک خضر حیات کی نعت ختمی ٔ مرتبت کے بعد منہاج القرآن فرینکفرٹ کے منتظم اعلیٰ علامہ فرحت حسین نے قربانی کے جذبے اور فلسفے پر خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ بنی نوع انسان میں قربانی کا سلسلہ حضرت آدم ؑ کے دور سے شروع ہوا اور آج تک جاری ہے، قربانی ایک رسم نہیں ایک مسلسل پیغام ہے ایک جذبہ ہے، احکامات خداوندی کی بجاآوری شریعت اور دین کے نفاز کے لئے مختلف ادوار میں مختلف انداز سے قربانیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ایک قربانی حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسمعیل ؑ کی ہے جو سخاوت اور ایثار کی رہتی دنیا تک مثال بن گئی ، جس سے ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کرمستحق کی مدد کا درس ملتا ہے ،نواسہ ٔ رسول نے کربلا میں اپنے خاندان کی قربانی دی ،دین اسلام جو ہم تک پہنچا وہ انبیا ؑ اولیا،معصومین کرام کی بے پناہ قربانیوں کا نتیجہ ہے جس کی حفاظت ہمارا ذمّہ داری ہے، آج کا دور امت مسلمہ سے پھر انا اورخود پرستی کی قربانی مانگ رہا ہےتاکہ سرورکائنات ﷺکی امت میں اتحاد اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو۔
تازہ ترین