• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزاد ی ہمیں آزادی کی قدرسکھاتاہے،کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی نے دہلی دروازہ اندرون لاہور میں پرچم کشائی کی، لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ 72ویں یوم آزادی پاکستان کو کشمیر کے نام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یوم آزادی ہمیں آزادی کی لازوال نعمت کی قدر کرنا سکھاتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل انعم زید اوراسسٹنٹ کمشنرشالیمار نے مناواں میں یوم آزادی واک کی قیادت کی، پاکستان و کشمیر کے پرچم لہرائے گئے۔ اے سی جی اوراسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے یوم آزادی کے سلسلے میں جی ٹی روڈ پر شجرکاری بھی کی۔
تازہ ترین