• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بھارت سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت کررہا ہے‘


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت سلامتی کونسل کے اجلاس کی بہت مخالفت کررہاہے۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اضطراب کی کیفیت میں ہے اور سلامتی کونسل کے اجلاس کی بہت مخالفت کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اُن کی روسی ہم منصب سے مفصل گفتگو ہوئی جس میں روسی ہم منصب کو تفصیل سےپاکستان کا نکتہ نظر پیش کیا۔ روس ہمارے موقف سےواقف ہےاور ہم روس سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہمارے نکتہ نظر کی حمایت کرے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ مودی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج لندن میں تاریخی اجتماع ہوگا، اسکاٹ لینڈ یارڈ کو معلوم ہے کہ کشمیری اور پاکستانی بڑی تعداد میں یوم سیاہ پرنکل رہےہیں۔ ہماراراستہ امن کا راستہ ہے، ہم نے جنگ کوکبھی ترجیح نہیں دی، اگر کوئی ہم پر جنگ مسلط کرتاہے تو ہمیں دفاع کا حق حاصل ہے۔

کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جبکہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارا کام نیک نیتی سے سلامتی کونسل میں اپنا مقدمہ پیش کرنا اور لڑنا ہے۔ او آئی سی کی تمام قیادت سے کہتا ہوں کہ کشمیرکےمعاملے پر کردار ادا کرے ، کروڑوں لوگ او آئی سی کی قیادت کی طرف دیکھ رہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو نماز عید کی ادائیگی سے روک دیا گیا، انسانی حقوق کی تنظمیوں کو بھی کشمیر میں خون خرابے دیکھنے چاہیے۔ فروری میں مودی نے الیکشن جیتنے کے لیے کشمیر کو داؤ پر لگا دیا۔

تازہ ترین