• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے بھارت توڑنے کی شروعات کر دی، پی ٹی آئی فرانس

پاکستان تحریک انصاف فرانس کے کوآرڈی نیٹر شیخ نعمت اللّہ خان نے کہا ہے کہ روس ٹوٹ سکتا ہے تو بھارت کیوں نہیں؟ مودی نے بھارت توڑنے کی شروعات کر دی ہے۔


کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نعمت اللّہ خان نے کہا کہ انشااللّہ وہ دن دور نہیں جب نہ صرف کشمیری آزاد ہوں گے بلکہ سکھ  اور بھارت میں مقیم مسلمان اور دیگر کمیونٹی کو بھی آزادی حاصل ہو گی ہم اس سلسلے میں جنگ سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر پر ہنگامی اجلاس طلب کرکے مسئلہ کی سنگینی کا اعتراف کر لیا ہے جو موجودہ حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت ہے۔

تازہ ترین