• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال دنیا کو بتانے والے صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی زبان بند کردی ۔

سچ کوچھپانےکےلیے مودی سرکار نےایک اور مکروہ قدم اٹھایا ہے، دلی میں پریس کلب آف انڈیا میں مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال سےمتعلق ویڈیوزاورتصاویردکھانے کی اجازت عین موقع پر واپس لے لی گئی ۔

نو سے تیرہ اگست تک مقبوضہ وادی میں حالات کا جائزہ لینےوالے بھارتی صحافیوں نے پریس کانفرنس میں مودی سرکارکوآئینہ دکھا دیا۔

دوسری طرف بھارتی حکومت کے اس اقدام کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنی حکومت کے خلاف مظاہرہ  کرنے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔


تازہ ترین