آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل18؍ذوالحجہ 1440ھ20؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ بدلنے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج شام سات بجے ہوگا، سلامتی کونسل کے صدر کے ترجمان نے میٹنگ کی تصدیق کردی۔

پاکستان نے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی جبکہ چین نے بھی مطالبہ کیا تھا۔ بند کمرہ میٹنگ میں مسئلہ کے مختلف پہلوؤں اور ان کو حل کرنے سے متعلق امور پر صلاح مشورہ کیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ اجلاس سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دیکھنا یہ ہے کہ سلامتی کونسل اپنی ذمے داری کیسے ادا کرتی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان پُرامید ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے مظلوم عوام کی مشکلات کا حل نکال لے گی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبد اللہ حسین ہارون کا کہنا ہے کہ کامیابی کا انحصار پاکستان کی تیاری پر ہے۔ پچاس برس میں کشمیر کی صورتحال پر پہلا اجلاس کم از کم اس بات کا اعتراف ضرور ہے کہ یہ دو طرفہ نہیں عالمی سطح کا تنازع ہے۔

قومی خبریں سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید