• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوال :پاکستان کو سب سے پہلے کس ملک نے تسلیم کیا تھا؟

جواب: ایران

سوال:پاکستان کا نام کس نے تجویز کیاتھا؟

جواب:پاکستان کا نام چوہدری رحمت علی خان نے تجویز کیا تھا۔

سوال:پاکستان کے کیامعنی ہیں؟

جواب: پاک زمین

سوال: پاکستان کب بنا؟

جواب: 14 اگست 1947 کو۔

سوال: پاکستان اقوام متحدہ کا رکن کب بنا؟

جواب: 30ستمبر 1947 کو

سوال:پاکستان کامکمل نام کیا ہے؟

جواب : اسلامی جمہوریہ پاکستان

سوال: قومی ترانہ کس نے لکھا ہے؟

جواب: حفیظ جالندھری نے۔

سوال: پاکستان کا جھنڈا کس نے تیار کیا تھا؟

جواب: میرقدوائی نے۔

سوال:پاکستان کے قومی شاعر کانام کیا ہے؟

جواب : علامہ اقبال

سوال:پاکستان کی قومی زبان کیا ہے؟

جواب: اردو

سوال: پاکستان کی سرکاری زبان کون سی ہے؟

جواب: انگریزی۔

سوال:پاکستان کا قومی پرندہ کون سا ہے؟

جواب: چکور۔

سوال: پاکستان کا قومی جانور کون سا ہے؟

جواب: مارخور۔

سوال:پاکستان کا قومی کھیل کون سا ہے؟

جواب: پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے۔

سوال: پاکستان ایٹمی ملک کب بنا؟

جواب: 28مئی 1998 کو 

تازہ ترین