• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گال ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں، کیویزکو 177 رنز کی برتری

گال (ایجنسیاں) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کیویز اننگز کے اسکور 249 رنز کے جواب میں 267 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کیویز ٹیم نے دوسری اننگز میں میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بناکر آئی لینڈرز کے خلاف 177 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ ہوم ٹیم کی طرف سے نیروشن ڈکویلا 61، کوسل مینڈس 53 اور میتھیوز 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، اعجاز پٹیل نے 5 وکٹیں لیں۔ کیویز کی طرف سے دوسری اننگز میں وکٹ کیپر بیٹسمین بی جے واٹلنگ ناقابل شکست 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لاستھ امبلدینیا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے تیسرے روز کے 6 اوورز ابھی باقی تھے کے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور میچ روک دیا گیا۔
تازہ ترین