• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ ایتھنز میں یوم آزادی کی تقریب

یتھنز(مرزا رفاقت حسین) سفارت خانہ پاکستان ایتھنز میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ یونان میں پاکستان کے قائم مقام سفیر یاور عباس نے اس موقع پرکشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے روایتی کشمیری لباس پہن رکھا تھا۔ انہوں نے پرچم کشائی کی اور شرکاء کو کشمیر کی موجودہ صورتحال اور اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ تقریب میں صدرپاکستان اوروزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، معروف کشمیری رہنمائوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین