آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 22؍محرم الحرام 1441ھ 22؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، 45بچیوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی گرفتار


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابی ، کم عمر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ان کی برہنہ ویڈیو زاور تصاویر بنانے والے سفاک ملزم اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیاہے،ملزمان کا 45کم عمر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا نے کا اعتراف،10بچیوں کی برہنہ ویڈیو فلمیں اور ہزاروں تصاویر بر آمد،ملزمان نے ایم ایس ای کی ایک شادی شدہ لڑکی کو زبردستی کار میں بٹھا یا،ملزم شوہر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ ملزمہ بیوی اس کی ویڈیو بناتی رہی،ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے پاس زیر تفتیش جبکہ ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا،خواتین کی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کی ٹیلی فون کر کے سی پی او کو شاباش دی ہے، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایم ایس سی کی شادی شدہ طالبہ ’’س ج‘‘یونیورسٹی ورکشاپ اٹینڈ کرنے کے بعد گارڈن کالج نزد لیاقت باغ کے گیٹ سے باہر آئی کہ ایک نقاب پوش لڑکی نے خود کو طالبہ ظاہر کیا اور ٹیپو روڈ کی جانب جانا ظاہر کیا،اسی دوران ایک گاڑی آئی جسے ایک لڑکا چلا رہا تھا ،ایم ایس سی کی طالبہ کو اس میں زبردستی بٹھا لیا گیا ،کار کے شیشوں پر کالے پردے گرا دئیے ملزمان گلستان کالونی کی ایک کوٹھی میں لے گئے جہاں ملزم قاسم جہانگیر نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم کی اہلیہ برہنہ ویڈیو بناتی رہی۔

وقوعہ کی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں نا معلوم مردو عورت کے خلاف مقدمہ درج کرایا،سی پی او کے مسلسل فالو اپ اقدامات کی وجہ سے پولیس نے متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر ملزم قاسم اور اس کی ملزمہ بیوی کرن محمود کو گرفتار کیا،گزشتہ روز سی پی او فیصل رانا نے ایس پی راول اکرم نیازی اور اس مقدمہ کے تفتیشی آفیسر عقیل راٹھور کو دفتر طلب کر کے مقدمہ کی پراگرس لی تو اس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے،سی پی او کا بتایا گیا کہ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ کم عمر بچیوں کو اغواء کرتے تھے،ملزم قاسم بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا جبکہ اس کی اہلیہ ملزمہ کرن اس بھیانک فعل کی موبائل فون کی ذریعے ویڈیو فلم اور تصاویر بناتی،سی پی او کو بتایا گیا کہ ملزمان نے 45بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے ،پولیس نے ملزمان سے10بچیوں کی برہنہ ویڈیوفلم جبکہ ہزاروں تصاویر اور وہ موبائل فون بر آمد کر لیا ہے،پولیس نے ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی کرولا کار نمبری VW-789 بھی بر آمد کر لی ۔

اہم خبریں سے مزید