• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو میں 1112خالی اسامیوں کیلئے بھرتی پالیسی تیار

لاہور(سپیشل رپورٹر)لیسکو میں 1112اسامیوںپر بھرتی کی پالیسی تیار ہو گئی ، 981اسسٹنٹ لائن مین، 80ایس ڈی او ، 51لائن سپرنٹنڈنٹ بھرتی ہو گے ، تمام درخواستیں این ٹی ایس کو آن لائن جمع ہو گی، بھرتی پالیسی کی حتمی منظوری پیر کو بورڈ آف ڈائریکٹر کی ورکنگ کمیٹی میٹنگ میںدی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق سکیل پانچ کے اسسٹنٹ لائن مین کے لئے تعلیم میٹرک، عمر کی حد 30سال، جسمانی فٹنس اور تحریر ی ٹیسٹ کی شرط ہو گی جس کے بعد امیدواروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی کیا جائے گا، ایس ڈی او کی تعلیم الیکٹریکل ، الیکٹرونکس انجنیئر ، عمر کی حد 33سال،لائن سپرنٹنڈنٹ کے لئے تین سالہ ایسوسی ایٹ انجیئرنگ ڈپلومہ کی شرائط رکھی گئی ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق پانچویں سکیل تک سفارش اور رشوت کے خاتمے کے لئے جو امیدوار تحریری اور فٹنس ٹیسٹ میںکامیاب ہو گے ان کی بھرتی قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گی ۔
تازہ ترین