• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو نکاح کے لیے 7 روز کی چھٹی مل گئی۔


پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے 19 اگست سے پری سیزن کیمپ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حسن علی کا نکاح 20 اگست کو طے ہے۔

حسن علی کو 20 اگست کو ہونے والی اپنے نکاح کی تقریب کےلئے 7 دن کی چھٹی مل گئی ہے۔

حسن علی نے نکاح کے باعث پری سیزن کیمپ میں شرکت سے چھٹی کی درخواست دی تھی جو پی سی بی نے منظور کرلی ہے۔

پری سیزن کیمپ کے پہلے دو دن فٹنس ٹیسٹ کے لیے مخصوص ہیں تاہم حسن علی کیمپ جوائن کرنے کے بعد ٹیسٹ دیں گے، وہ نکاح کے بعد 26 اگست کو پری سیزن کیمپ جوائن کریں گے۔

تازہ ترین