• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول میں بارشیں، کاروبار زندگی معطل، ایک شخص ہلاک

ترکی کے شہر استنبول میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق بے گھر شخص کی لاش ایک انڈر پاس سے ملی۔


بارشوں کے باعث شہر کی سڑکیں زیرآب آگئیں اور تاریخی گرینڈ بازار میں کاروبار زندگی معطل ہوگیا۔

بارش کے بعد سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایشیا اور یورپ کو ملانے والی فیری سروس کو بھی کچھ دیر کے لئےبند کرنا پڑا جبکہ دنیا کی قدیم ترین کورڈ مارکیٹ گرینڈ بازار میں بھی کاروبار متاثر ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعددگاڑیاں ٹریفک میں پھنس گئیں جنہیں فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے ریسکیو کیا۔

تازہ ترین