• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت بزدل قوم ، چھپ کے وار کرتی ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بھارت ایک بزدل قوم ہے جو اپنے ایجنٹس کےذریعے چھپ کے وار کرتی ہے۔ لیکن پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور بات جب ملکی سالمیت کی ہو تو حکومت پاکستان کے ملکی مفاد میں ہر اقدام کی بھرپور حمایت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان ہاؤس میں اراکین نیشنل کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
تازہ ترین