• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بری ٹائون ہال کے باہر یوم آزادی پاکستان پر پرچم کشائی

مانچسٹر (خورشید حمید) گریٹر مانچسٹر کے علاقوں میں پاکستان کا جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، مختلف علاقوں میں پرچم کشائی اور اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، مانچسٹر کے قصبے بری میں ٹائون ہال کے باہر قومی پرچم کشائی کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، بارش کے باوجود کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے، میئر آف بری کونسلر رہالٹ نے کمیونٹی رہنمائوں، کونسلرز کے ہمراہ سبز ہلالی پرچم کو ترانوں کی دھن میں فضا میں بلند کیا، تقریب میں کونسلرز تیمور طارق، شاہینہ ہارون، میاں لیاقت علی، مولانا قاری محمد خان قادری، راجہ عادل، لیبر پارٹی کی متحرک خاتون رہنما عمرانیہ فاروق کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی، مانچسٹر کے نواحی علاقے آشٹن انڈر لائن میں بھی پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ مقررین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے، عالمی برادری خاموش کیوں ہے۔
تازہ ترین